چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے قطری وفدکی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے قطری وفدکی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر ...
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے قطری وفدکی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے 11 رکنی قطری وفدنے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے اموراورعلاقائی صورتحال پربات چیت کی گئی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کا قطری وفد سے ملاقا ت کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں اور ہم ان تعلقات کومعاشی شراکت داری میں تبدیل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستا ن اور قطر کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم کومزیدبڑھانے کے خواہش مندہیں۔

مزید :

قومی -