مضاربہ سکینڈل کے ملزم آصف اللہ کی درخواست ضمانت مسترد
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ نے مضاربہ سکینڈل کے ملزم آصف اللہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔ سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کو 6 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دےدیا۔
وکیل صفائی کی جانب سے کہا گیا کہ ملزم گزشتہ 21 ماہ سے قید ہے ، 73 میں سے صرف 7 گواہوں پر جرح ہو سکی ہے ۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ ملزم 3 سال مفرور رہا، غیر قانونی کام کیا، لوگوں سے پیسے لیے ، ملزم نے کسی اتھارٹی اور لائسنس کے بغیر پیسہ اکٹھا کیا، ٹرائل چل رہا ہے ، میرٹ پر ضمانت نہیں بنتی ۔
عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔