ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا مہنگا ئی پر رد عمل سامنے آگیا، وفاقی حکومت پر سخت تنقید

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا مہنگا ئی پر رد عمل سامنے آگیا، وفاقی حکومت پر ...
ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا مہنگا ئی پر رد عمل سامنے آگیا، وفاقی حکومت پر سخت تنقید

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے ملک میں بڑھتی ہوئی شدید مہنگائی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹیڈ حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں، کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنی مہنگائی، بیروزگاری اور بدحالی نہیں ہوئی جتنی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور میں ہوئی ہے اور اس بدترین مہنگائی پر حکومتی ترجمانوں نے خاموشی اختیار کرلی ہے، سرکاری ترجمانوں کے مہنگائی پر قابو پانے کے دعوے کہاں گئے ؟

انہوں نے مزید کہا کہ بدترین مہنگائی کی زمہ دار حکومت کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ نااہل سرکار نے عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے، پیپلزپارٹی پہلے روز سے کہہ رہی ہے کہ یہ حکومت جھوٹ کے سہارے کھڑی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -