پانی کی تقسیم پر اختلافات ، شہبازشریف کا اظہارتشویش 

 پانی کی تقسیم پر اختلافات ، شہبازشریف کا اظہارتشویش 
 پانی کی تقسیم پر اختلافات ، شہبازشریف کا اظہارتشویش 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف نے صوبوں کے درمیان پانی کی تقسیم پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم حساس معاملہ ہے جس میں غیرذمہ داری خطرناک ثابت ہوسکتی ہے ۔

نجی ٹی و ی دنیا نیوز کے مطابق (ن) لیگی صدر شہباز شریف کا کہناتھا کہ پانی کے مسئلہ پر ملک کے دو بڑے صوبوں پنجاب اور سندھ میں محاذ آرائی افسوس نا ک ہے، موجودہ صورتحال میں وفاقی حکومت اورارسا فرائض ادا کرنے میں ناکام نظرآرہے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان وفاقی اکائیوں کے اتحاداورملکی سلامتی داوپرنہ لگائیں، صوبوں کے درمیان پانی کی تقسیم منصفانہ طور پر کی جانی چاہئے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -