وزیر مملکت فرخ حبیب سے چینی سفیر کی ملاقات، تجارتی تعلق مضبوط بنانے پر اتفاق

وزیر مملکت فرخ حبیب سے چینی سفیر کی ملاقات، تجارتی تعلق مضبوط بنانے پر اتفاق
وزیر مملکت فرخ حبیب سے چینی سفیر کی ملاقات، تجارتی تعلق مضبوط بنانے پر اتفاق

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب سے پاکستان میں تعینات چینی سفیرنے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلق کو مزیدمضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر مملکت فرخ حبیب اور چینی سفیر کے درمیان چین اور پاکستان کے مابین سفارتی تعلقات کے 70سال مکمل ہونے پر مباکباد کا تبادلہ خیا ل بھی کیا گیا ہے۔

ملاقات کے دوران وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ شاہراہ قراقرم ہمارے مضبوط دوستانہ تعلقات کا ثبوت ہے،پاکستان کے عوام پاک چین دوستی کے بارے اچھے خیالات رکھتے ہیں،فیصل آباد میں چینی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،دونوں ممالک کو فلم سازی کے لئے تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

چینی سفیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ تجارت ہر قسم کے تعاون کی ایک اچھی شروعات ہے۔

مزید :

قومی -