اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی کوئٹہ اور تربت میں ایف سی اہلکاروں پر دہشتگرد حملے کی مذمت
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کوئٹہ اور تربت میں ایف سی اہلکاروں پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بد امنی کے بڑھتے واقعات باعث تشویش ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کی جبکہ اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ارض وطن کی سلامتی پر قربان ہو جانے والے بیٹوں پر فخر ہے ۔ شہباز شریف نے افی سی کے زخمی جوانوں کے جذبے کو سراہا ۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ شہدا کو بلند مرتبہ اور لواحقین کو صبر جمیل دے ۔ امن و امان کی موجودہ صورتحال سنجیدگی سے غور کا تقاضہ کرتی ہے ۔