سرفراز احمد سمیت مزید 6 کھلاڑی اور آفیشلز پی ایس ایل 6 میں شرکت کیلئے ابو ظہبی روانہ

سرفراز احمد سمیت مزید 6 کھلاڑی اور آفیشلز پی ایس ایل 6 میں شرکت کیلئے ابو ...
سرفراز احمد سمیت مزید 6 کھلاڑی اور آفیشلز پی ایس ایل 6 میں شرکت کیلئے ابو ظہبی روانہ

  

 لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے ابو ظہبی میں ہونے والے بقیہ 20 میچوں میں شرکت کیلئے کھلاڑی ابو ظہبی پہنچ رہے ہیں ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد سمیت 6 مزید کھلاڑی آج ابو ظہبی کیلئے روانہ ہو گئے ۔ کرکٹر ذیشان اشرف اور زید عالم سمیت مزید دو افراد پہلے لاہور سے کراچی پہنچے جبکہ کراچی سے میڈیا منیجر عماد حمید اور سرفراز احمد روانہ ہوئے ۔

پاکستان میں موجود 7 افراد کے ویزے ابھی تک جاری نہیں ہوئے ، 7 افراد میں سے تین کرکٹرز ہیں جن میں عمر امین ، آصف آفریدی اور محمد عمران شامل ہیں ۔

مزید :

کھیل -