پی آئی اے کا اسلام آباد سے سکردو کے لئے ائیرسفاری فلائٹ آپریٹ کرنے کا فیصلہ

پی آئی اے کا اسلام آباد سے سکردو کے لئے ائیرسفاری فلائٹ آپریٹ کرنے کا فیصلہ
پی آئی اے کا اسلام آباد سے سکردو کے لئے ائیرسفاری فلائٹ آپریٹ کرنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستا ن آ ن لائن ) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے )کی جانب سے سیاحت کے فروغ کے لئے اسلام آباد سے سکردو کے لئے ایئرسفاری فلائٹ آپریٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے ایئر سفاری فلائٹ آپریٹ کرنے کا فیصلہ وزیرا عظم عمران خان کے سیاحت کو فروغ دینے کے مشن کے تحت کیا گیا ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ ائیرسفاری فلائٹ آپریٹ کرنے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،آئندہ چند روزفلائٹ کا شیڈول جاری کردیا جائے گا۔

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق ایئر سفاری فلائٹ سے سیاحوں کو دنیا کی بلند ترین چوٹیاں دیکھنے کو ملیں گی اور ملک میں سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔

مزید :

قومی -