سندھ میں غریب دھوپ میں کھڑے ہوکر ، امیر گھر میں بیٹھ کر ویکسین لگوا رہے ہیں ، خرم شیر زمان 

سندھ میں غریب دھوپ میں کھڑے ہوکر ، امیر گھر میں بیٹھ کر ویکسین لگوا رہے ہیں ، ...
سندھ میں غریب دھوپ میں کھڑے ہوکر ، امیر گھر میں بیٹھ کر ویکسین لگوا رہے ہیں ، خرم شیر زمان 

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ میں ویکسین کا دوہرا معیاراپنایا گیا ہے، غریب عوام دھوپ میں لائنیں لگا کر ویکسین لگوا رہے ہیں جبکہ بلاول بھٹو کے دوست اور امیر لوگوں کو گھروں میں جا کر ویکسین لگائی جا رہی ہے ۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ وفاق نے صوبوں کو ویکسین منصفانہ طور پر دی ، رواں سال کے اختتام تک سات کروڑ سے زائد عوام کو ویکسین لگوا دی جائیگی ۔سندھ میں بچوں کو کتے کاٹ رہے ہیں ، کتے کاٹے کی ویکسین سندھ کے ہسپتالوں میں موجود نہیں ۔

دوسری جانب ایم کیو ایم کے ارکان نے سندھ اسمبلی کے باہر پریس کانفرنس کی، کنور نوید نے کہا کہ کورونا کے مسئلے پر حکومتی ارکان نے سندھ اسمبلی میں بات نہیں کی ۔ضلعی انتظامیہ تاجروں سے پیسے بٹور رہی ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -