قرنطینہ میں موجود بھارتی براڈ کاسٹر ز کو وزارت صحت نے ابو ظہبی کے ہوٹل سے نکا ل دیا ، پی ایس ایل کے انعقاد میں تاخیر کا خدشہ
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ 6کے بقیہ میچوں کے انعقاد میں تاخیر کا خدشہ ہے کیونکہ ابو ظہبی کی وزارت صحت نے بھارتی براڈ کاسٹرز پر اعتراض اٹھا دیا ہے ۔
جیو نیوز کے مطابق پی ایس ایل کے شیڈول کا اعلان بھارتی براڈ کاسٹرز کی کلیئرنس سے مشروط ہے چونکہ و ہ ٹورنامنٹ کا اہم حصہ ہیں، ان کے بغیر پی ایس ایل کا انعقاد خطرے میں ہے۔بھارتی براڈ کاسٹرزکو ابوظبی کے ہوٹل سے نکال دیاگیا جس کے بعد انہیں دبئی روانہ کردیا گیا۔دو دن سے قرنطینہ میں موجو د بھارتی براڈ کاسٹرز کو گزشتہ رات وزارت صحت نے یہ کہہ کر ہوٹل سے بے دخل کردیا کہ آپ یہاں نہیں رہ سکتے،راس الخیمہ میں لینڈ کرکے ابوظہبی پہنچنے والے براڈ کاسٹرز دو دن بعد دبئی بھیج دیے گئے ہیں۔