کویت نے ایک اور شعبے سے وابستہ پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا 

کویت نے ایک اور شعبے سے وابستہ پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنے کی خواہش کا اظہار ...
کویت نے ایک اور شعبے سے وابستہ پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کویت کے وزیراعظم شیخ صباح خالد الحامد الصباح نے تعمیرات کے شعبے سے وابستہ افراد کے ویزے بھی جاری کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 2011کے بعد ان کا حالیہ دورہ کامیاب ترین رہا ۔انہوں ںے بتایا کہ اس وقت فیملی، بزنس اور ڈاکٹرز کے ویزوں کے علاوہ پٹرولیم کی صنعت سے وابستہ لوگوں کے لیے بھی کویت کے ویزے کھل گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے 425 ڈاکٹرزاسی ہفتے کسی بھی دن کویت کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

مزید :

قومی -