چینی شہری کے ساتھ ڈکیتی کرنے والے گینگ کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

چینی شہری کے ساتھ ڈکیتی کرنے والے گینگ کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے ...
چینی شہری کے ساتھ ڈکیتی کرنے والے گینگ کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )رائیونڈ کے علاقہ میں چینی شہری کے ساتھ ڈکیتی کے واقعہ میں انکشاف ہوا ہے کہ اسکا ڈرائیور بھی ڈاکوؤں کے ساتھ ملا ہوا تھا،ڈکیت گینگ کا تعلق فورٹ عباس کے اسی گاؤں سے ہے جس گاؤں سے موٹروے زیادتی کیس کے ملزم عابد ملہی کا تعلق ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رائیونڈ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر چینی شہری کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی سے محروم کردیا تھا،واردات کے بعد فرار ہونے کی کوشش میں ڈاکووں کی موٹرسائیکل ٹریلر سے ٹکرا گئ جس سے ایک ڈاکو ہلاک جبک دو زخمی ہوگئے۔تھانہ رائیونڈ میں چینی باشندے کے ساتھ واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیا  ہے،مقدمہ چینی شہری وانگ جنگ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔مقدمہ کے مطابق  گاڑی پاجیاں موڑ سے رائیونڈ روڈ کی طرف آئی تو موٹر سائیکل سوار ڈاکو نے یرغمال بنا لیا ۔ موٹر سائیکل پر تین ملزمان سوار تھے جنھوں نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے وقت ڈرائیور شہباز شریف گاڑی چھوڑ کر بھاگ گیا۔ڈاکووں نے بیگ چھینا جس میں ایک کڑور چالیس لاکھ کے چیک سات لاکھ نقدی تھے۔واردات کے بعد ڈاکو حادثے کا شکار ہوئے ایک موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دو کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔واردات کرنے والے ڈاکوؤں کی تعداد پانچ تھی ،ملزمان دو موٹرسائیکلوں پر سوار تھے ، حادثے میں ہلاک اور زخمی ملزمان کی شناخت کرلی  گئی ہے۔واردات میں ملوث دیگر دو ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔حادثے میں ہلاک ہونے والے ڈاکو کا تعلق عابد ملہی کے گاؤں کھچی والا فورٹ عباس سے ہے ۔ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش کا پوسٹ مارٹم نہ ہوسکا ہے۔

اب تک کی تحقیقات کے مطابق چینی باشندے کا ڈرائیور شہباز شریف واردات میں ملوث نکلا  ہے۔ڈاکوؤں نے شہباز شریف نے ساتھ مل کر واردات کی منصوبہ بندی کی تھی ۔چینی باشندوں سے واردات کرنے والے تین ڈاکو سابق ریکارڈ یافتہ ہیں ۔ ملزم وسیم، شہزاد اور حسنین اسی فیکٹری کے ملازم تھے  جہاں چینی باشندے کام کرتے تھے ۔ملزمان نے چند ماہ قبل فیکٹری سے کام چھوڑ دیا تھا ۔منصوبہ بندی کے مطابق ڈرائیور نے پاجیاں چوک میں خود ہی گاڑی کھڑی کر دی۔ملزمان چوری کی موٹر سائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگا کر وارداتیں کرتے تھے ۔ڈاکوؤں کے زیر استعمال موٹر سائیکل گرین ٹاؤن کے علاقے سے چوری ہوئی تھی۔تینوں ملزمان رائیونڈ کے علاقے جلال پورہ میں مقیم تھے ۔ملزمان کے خلاف رائیونڈ،سندر اور مانگا منڈی میں وارداتوں کے مقدمات درج ہیں۔ڈرائیور شہباز شریف،حسنین اور شہزاد پولیس حراست میں ہیں،ملزمان کے دو ساتھی مفرور ہیں۔

مزید :

قومی -