سعودی عرب کی آبادی کتنے کروڑ ہو گئی ؟ 

سعودی عرب کی آبادی کتنے کروڑ ہو گئی ؟ 
سعودی عرب کی آبادی کتنے کروڑ ہو گئی ؟ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سال 2020 کی پہلی ششماہی کے آخر تک سعودی عرب کی آبادی تین کروڑ 50 لاکھ کی سطح سے تجاوز کرگئی ہے۔ 
العربیہ نیوز کے مطابق رپورٹ میں سعودی عرب کی مقامی اور مقیم افراد کی تعداد کو الگ الگ ظاہر نہیں کیا گیا۔ رپورٹوں میں 2018 کے بعد سے غیر ملکیوں کی تعداد ظاہر نہیں ہوسکی ہے۔ تین سال قبل سعودی عرب میں غیرملکیوں کی تعداد ایک کروڑ 26 لاکھ سے زیادہ ہے جو کہ کل آبادی کا 38 فی صد بنتی ہے۔
 رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2016 کی مردم شماری کے نتائج کی بنیاد پر وسط سال 2020 تک 40 سال سے کم افراد کی تعداددو کروڑ 41لاکھ 88ہزار384ہے جو کہ کل آبادی کا مجموعی طور پر 69.1 فی صد ہے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ سعودی عرب میں ایک بڑی تعداد نوجوانوں پر مشتمل ہے۔
رپورٹ کے اعدادوشمار کے مطابق 15 سال سے کم عمر کے افراد کی تعداد میں ایک لاکھ 66ہزار 530 کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پندرہ سے 34 سال کی عمر کے افراد کی تعداد میں دو لاکھ 55ہزار 501کا اضافہ ہوا جو کہ کل آبادی کا 38 فی صد ہے۔

مزید :

عرب دنیا -