فیکٹری میں لگی آگ پر 4 دن بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا
ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن )کاٹن فیکٹری میں لگی آگ پر چار دن بھی قابو نہ پایا جاسکا ہے،چوتھے روز بھی امدادی کاررائیوں کا سلسلہ جاری رہا۔
تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقہ میں کاٹن فیکٹری میں لگی آگ پر 68 گھنٹے گزر جانے کے باوجود مکمل قابو نہ پایا جاسکا ہے۔ آگ کے باعث اب تک ملحقہ آبادی کے 13 گھر گر چکے ہیں جبکہ اس علاقے میں 2 دن سے بجلی اور گیس کی فراہمی بھی منقطع ہے۔ ریسکیو کے مطابق آگ پر 80 فیصد سے زائد قابو پا لیا گیا ہے۔فیکٹری کے کچھ حصوں میں تیز ہواؤں کے باعث آگ دوبارہ بھڑک اٹھتی ہے جس کو قابو کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔