افغان کرکٹر راشد خان نے’میرے پاس تم ہو‘کا ٹائٹل گانا گا کر سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا،ہمایوں سعید بھی سریلی آواز کے دیوانے ہو گئے 

افغان کرکٹر راشد خان نے’میرے پاس تم ہو‘کا ٹائٹل گانا گا کر سوشل میڈیا پر ...
افغان کرکٹر راشد خان نے’میرے پاس تم ہو‘کا ٹائٹل گانا گا کر سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا،ہمایوں سعید بھی سریلی آواز کے دیوانے ہو گئے 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )افغان کرکٹر راشد خان نے پاکستان کے مشہور ڈرامے’میرے پاس تم ہو ‘کا ٹائٹل گانا گا کر مداحوں کو حیران کر دیا ،جس جس نے ان کی سریلی آواز سنی وہ ان کے منہ سے گانا سنتا ہی گیا ۔فلم سٹار ہمایوں سعید بھی افغان کرکٹر راشد خان کی سریلی آواز کے دیوانے ہوگئے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہمایوں سعید نے راشد خان کی پاکستانی گانا گاتے ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ راشد آپ کی آواز سریلی ہے۔واضح رہے کہ ڈرامے کا ٹائٹل گانا معروف گلو کار راحت فتح علی خان نے گایا تھا جسے لوگوں نے بہت پسند کیا تھا ۔

مزید :

کھیل -