افغان خاتون ، فرانس  پلٹ شوہر کے ہاتھوں  پاکستان میں قتل 

افغان خاتون ، فرانس  پلٹ شوہر کے ہاتھوں  پاکستان میں قتل 
افغان خاتون ، فرانس  پلٹ شوہر کے ہاتھوں  پاکستان میں قتل 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )کاہنہ کے علاقے میں گھریلو لڑائی جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق 25 سالہ گلناز  کے پاس افغانستان کی شہریت تھی۔اسکی شادی کچھ عرصہ قبل فرانس پلٹ شہری صمد سے ہوئی تھی۔گزشتہ روز  گلناز  کو اسکے شوہر نے قتل کردیا۔مقتولہ  کی تدفین کی کوشش جاری تھی کہ پولیس نے  اطلاع ملنے پر ریڈ کیا اور نعش قبضہ میں لیتے ہوئے مردہ خانے جمع کروادی ۔انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق ملزم صمد موقع سے فرار ہے ،اسکی  گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔گلناز کے ورثاء کو افغانستان میں اطلاع کردی گئی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -