بھارت میں فیس بک پر دوستی لڑکی کے لیے ڈراﺅنا خواب بن گئی ،ملزم نے ملنے کے بہانے بلا کرجنگل میں گینگ ریپ کا نشانہ بنا دیا

بھارت میں فیس بک پر دوستی لڑکی کے لیے ڈراﺅنا خواب بن گئی ،ملزم نے ملنے کے ...
بھارت میں فیس بک پر دوستی لڑکی کے لیے ڈراﺅنا خواب بن گئی ،ملزم نے ملنے کے بہانے بلا کرجنگل میں گینگ ریپ کا نشانہ بنا دیا

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں فیس بک پر دوستی کر کے ایک شخص نے لڑکی کو بلا یا اور پھر زبردستی جنگل لے جا کر 25افراد نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا ۔

بھارتی میڈ یا رپورٹس کے مطابق ریاست ہریانہ میں ساگرنامی لڑکے نے لڑکی سے فیس بک پر دوستی کی اور پھر اسے ملنے کے لیے آمادہ کیا ۔ملزم ساگرکے کہنے پر جب لڑکی اس سے ملنے پہنچی تو ساگر اپنے ساتھیوں سمیت لڑکی کو جنگل میں لے گیا جہاں کئی دن تک لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا یا گیا اور پھر جب لڑکی کی حالت غیر ہو گئی تو اس کو قریبی سکریپ کے گودام میں پھینک دیا جہاں سکریپ ڈیلر نے بھی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا یا ۔مرکزی ملزم ساگر کو بھارتی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں ۔

مزید :

بین الاقوامی -