سعودی عرب میں آوارہ کتوں نے سیر پر گئے بچے کی جان لے لی 

سعودی عرب میں آوارہ کتوں نے سیر پر گئے بچے کی جان لے لی 
سعودی عرب میں آوارہ کتوں نے سیر پر گئے بچے کی جان لے لی 

  

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب کے علاقے الاحسا میں آوارہ کتوں کے حملے میں ایک اور معصوم بچے کی جان چلی گئی۔

سعودی عرب کے مشرقی علاقے الاحسا سے تعلق رکھنے والے شہری ترکی عبدالرحیم الحمد نے بتایا کہ اس کے 13 سالہ بیٹے کو 15 آوارہ کتوں نے ایک وقت میں حملہ کرکے شدید زخمی کردیا تھا۔ اسے الاحسا کے شاہ فہد ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ کل سوموار کے روز دم توڑ گیا۔عبدالرحیم الحمد نے بتایا کہ اس کے بچے کو آوارہ کتوں نے کوئی دو ہفتے قبل حملہ کر کے زخمی کر دیا تھا۔

الاخباریہ ٹی وی چینل کو انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ ہم اپنے خاندان کے ساتھ العقیر کے ساحلی علاقے کی سیاحت پر تھے۔ ہم ایک جگہ بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک ایک درمیانے حجم کے کتے نے میرے بیٹے پر حملہ کردیا۔ اس وقت بچہ کھیل رہا تھا۔ اس کے ساتھ ہی کتوں کے ایک پورے لشکر نے بچے پر حملہ کرکے اسے بھنبھوڑ ڈاالا۔ کتوں کی تعداد15 تھی۔

انہوں نے بتایا کہ بچے نے چیخ چیخ کر مدد کے لیے پکارنا شروع کیا۔ شور سن کو لوگ بھی جمع ہوگئے اور آوارہ کتے بھاگ گئے۔ بچے کو ایمبولینس کی مدد سے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ شدید زخمی ہونے اور خون بہ جانے کے باعث زندہ نہ بچ سکا۔کتوں کے حملے میں جاں بحق بچے کے والد نے الاحسا گورنری سے اپیل کی ہے کہ وہ علاقے میں موجود آوارہ کتوں کے خلاف سخت اقدامات کریں۔

مزید :

عرب دنیا -