ہم یہودیوں یا عیسائیوں کے خلاف نہیں، نسل کشی اور ظلم کے خلاف ہیں : صدر مملکت

ہم یہودیوں یا عیسائیوں کے خلاف نہیں، نسل کشی اور ظلم کے خلاف ہیں : صدر مملکت
ہم یہودیوں یا عیسائیوں کے خلاف نہیں، نسل کشی اور ظلم کے خلاف ہیں : صدر مملکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےکہا ہےکشمیری اور فلسطینی مظالم اور نسل کشی کا شکار ہیں، ہم یہودیوں یا عیسائیوں کے خلاف نہیں، نسل کشی اور ظلم کے خلاف ہیں ۔
 اقتصادی تعاون تنظیم کی پارلیمانی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے خطاب  کرتےہوئے انکا کہنا تھا کہ  قوموں کے درمیان اشتراک پیدا کرنے کی ضرورت ہےاور دنیا کو انسانیت کا احساس رکھنے والی قیادت کی ضرورت ہے۔ گزشتہ 60،70 سالوں میں سب سے زیادہ مسلم امہ متاثر ہوئی اور مشکل حالات کا سامناکیا،  اقتصادی تعاون تنظیم کے ممالک خطے میں روابط اور تعاون بڑھانےمیں کردار ادا کرسکتے ہیں۔ جب ہمارے وزیر نےکہا کہ فلسطین میں لوگوں شہید کیا گیا تو ہمیں اینٹی سمیٹک (یہود مخالف) کہاگیا۔ہم اینٹی سمیٹک نہیں ، اینٹی زائینسٹ (صیہونی مخالف) اور  اسرائیل مخالف ہیں، ہم ظلم و استحصال کرنے والوں کےخلاف ہیں، ہم انسانیت پر ظلم کرنے والوں کےخلاف ہیں۔

مزید :

قومی -