خواتین کی سب سے بڑی مشکل حل، ویکسی نیشن کیلئے سپیشل ڈریس آگیا، اینکر مدیحہ نقوی نے تصاویر شیئر کردیں

خواتین کی سب سے بڑی مشکل حل، ویکسی نیشن کیلئے سپیشل ڈریس آگیا، اینکر مدیحہ ...
خواتین کی سب سے بڑی مشکل حل، ویکسی نیشن کیلئے سپیشل ڈریس آگیا، اینکر مدیحہ نقوی نے تصاویر شیئر کردیں

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری ہے۔ لوگوں کو ویکسین تو مفت میں لگ رہی ہے لیکن سب سے بڑا مسئلہ انجیکشن لگواتے وقت بازو سے کپڑا ہٹانا ہے جس کا حل اینکر پرسن مدیحہ نقوی نے پیش کیا ہے۔

مدیحہ نقوی نے آج کورونا ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کی ہے۔ ویکسین لگوانے کیلئے انہوں نے جس لباس کا انتخاب کیا وہ بہت ہی منفرد قسم کا تھا جس کے باعث انہیں انجیکشن لگواتے ہوئے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

مدیحہ نقوی کے ویکسین لگوانے کیلئے منتخب کیے گئے لباس کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جا رہا ہے اور ان کے آئیڈیا کی خوب تعریف ہو رہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -