پاکستانی نژاد برطانوی فیملی کے ساتھ ٹریول ایجنٹ کی دھوکہ دہی 

پاکستانی نژاد برطانوی فیملی کے ساتھ ٹریول ایجنٹ کی دھوکہ دہی 
پاکستانی نژاد برطانوی فیملی کے ساتھ ٹریول ایجنٹ کی دھوکہ دہی 

  

لندن ( چوہدری تبریز عورہ ) ٹریول ایجنٹ کی پاکستانی نژاد برطانوی فیملی کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے کی شکایت پر وزیراعلی پنجاب کے فوکل پرسن برائے برطانیہ چوہدری آفتاب احمد نے نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ارمان ٹریول ایجنٹ نے برطانیہ کے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کے بعد یہ جانتے ہوئے کہ کوئی بھی مسافر براستہ بارسلونا برطانیہ نہیں جا سکتا ایک پاکستانی نژاد برطانوی فیملی کی اتحاد ایئرویز کی ٹکٹ بک کر دی ۔ فیملی بار بار ٹریول ایجنٹ کو کہتی رہی کہ آپ کویقین ہے کہ ہم براہ راست سفر کر پائیں گے جس پر ٹریول ایجنٹ انہیں تسلیاں دیتا رہا ۔ آٹھ مئی کو جب متحدہ عرب امارت نے پاکستان کے مسافروں پر پابندیاں عائد کی تو اتحاد ایئر ویز نے اپنی پاکستان نے پروازیں معطل کر دیں جب فیملی نے ٹریول ایجنٹ سے ریفنڈ کا تقاضا کیا تو ٹریول ایجنٹ انہیں ٹرخانے لگا پھر جب فیملی نے اتحاد ایئرویز سے معلومات حاصل کی تو انہیں معلوم ہوا کہ انہیں فل ریفنڈ مل سکتا ہے لیکن ٹریول ایجنٹ پھر بھی اپنی حرکات سے باز نہ آیا اور کہنے لگا کہ ریفنڈ کروا کر دینے کی بھی فیس لوں گا لیکن بارسلونا سے لندن والی ٹکٹ ریفنڈ نہیں ملے گی جس پر فیملی نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اگر پروازیں متاثر ہوتی ہیں تو یہ ٹریول ایجنٹ کا کام ہوتا ہے کہ ان کی ٹکٹ ریفنڈ کروائے لیکن ٹریول ایجنٹ نے ان کی ایک نہ سنی اور نہ ہی ٹکٹ کا ریفنڈ واپس کیا۔ 

جب پاکستانی نژاد برطانوی فیملی نے اپنے ساتھ ہونے والی دھوکہ دہی کی شکایت وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزادر کے فوکل پر سن برطانیہ چوہدری آفتاب احمد سے کی تو انہوں نے اس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کے حکام کے ساتھ رابطہ کر کے برطانوی فیملی کے ساتھ ہونے والی ناانصافی بارے آگاہ کیا تو ایف آئی اے کے حکام نے چوہدری آفتاب احمد کو یقین دلایا کہ متاثرہ فیملی کو انصاف ملے گا اور اس میں کسی قسم کی لاپرواہی نہیں برتی جائے گی۔

مزید :

تارکین پاکستان -