چین میں پہلی بار کسی انسان میں H10N3 برڈ فلو کی تصدیق

چین میں پہلی بار کسی انسان میں H10N3 برڈ فلو کی تصدیق
چین میں پہلی بار کسی انسان میں H10N3 برڈ فلو کی تصدیق
سورس:   File/Pixabay

  

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین کے قومی ہیلتھ کمیشن نے پہلی بار کسی انسان میں H10N3 برڈ فلو کی منتقلی کی تصدیق کی ہے۔

ہیلتھ کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چینی صوبے ژیانگ ژو میں 28 اپریل 2021 کو ایک انسان میں H10N3 برڈ فلو کی تصدیق اس وقت ہوئی جب اسے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ متاثرہ شخص میں 23 اپریل کو وائرس منتقل ہوا تھا۔

قومی ہیلتھ کمیشن کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہونے کے باعث اسے کسی بھی وقت ہسپتال سے ڈسچارج کیا جاسکتا ہے۔ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ H10N3 برڈ فلو کسی انسان میں منتقل ہوا ہے۔

ڈاکٹرز کی جانب سے مریض کے رابطے میں آنے والے افراد کے بھی ٹیسٹ کیے گئے ہیں تاہم کسی میں بھی وائرس کی منتقلی کی تصدیق نہیں ہوئی۔ ہیلتھ کمیشن کا کہنا ہے کہ وائرس کے جینوم کے تجزیے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ انسانوں میں نہیں پھیلتا۔

مزید :

بین الاقوامی -