یمن کے غریب ماہی گیروں کو وہیل کے پیٹ سے ایسی چیز مل گئی کہ راتوں رات کروڑ پتی بن گئے 

یمن کے غریب ماہی گیروں کو وہیل کے پیٹ سے ایسی چیز مل گئی کہ راتوں رات کروڑ پتی ...
یمن کے غریب ماہی گیروں کو وہیل کے پیٹ سے ایسی چیز مل گئی کہ راتوں رات کروڑ پتی بن گئے 

  

صنعا(ڈیلی پاکستان آن لائن ) یمن میں ماہی گیروں کے ایک گروپ کو خلیج عدن کے ساحل پر ایک مردہ وہیل مچھلی کے پیٹ میں سے ایک نایاب خزانہ ملا جس کی مالیت 1.5 ملین ڈالر ہے جو پاکستان روپوں میں 23 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ان ماہی گیروں کے مطابق وہیل مچھلی کے پیٹ سے نکلے قیمتی مادہ کو انہوں نے فوراً فروخت کر دیا اور ایک ہی جھٹکے میں 1.5 ملین  ڈالر کما لیے جس سے ان کی غربت کا خاتمہ ہو گیا۔ماہی گیروں کے مطابق اس قیمتی خزانے کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم انہوں نے آپس میں برابر تقسیم کی، کچھ ماہی گیروں نے ان پیسوں سے جائیدادیں خریدی، کچھ نے مہنگی گاڑیاں جب کہ کچھ نے اپنی شادیوں کے انتظام کے لیے رقم محفوظ کرلی ہے۔

ماہرین کے مطابق وہیل مچھلی کے پیٹ میں پایا جانے والا یہ مادہ ایمبر گرس یعنی عنبرپرفیوم مصنوعات میں استعمال کیا جاتا ہے جو مہنگے داموں فروخت ہوتا ہے۔ اس خوشبودار عنبر کو وہیل مچھلی کا فضلہ بھی کہا جاتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -