پولیس کے جوانوں کے لیے افسوسناک خبر، پنجاب بھر کے تھانوں میں بائیو میٹرک سسٹم نصب کردیا گیا

پولیس کے جوانوں کے لیے افسوسناک خبر، پنجاب بھر کے تھانوں میں بائیو میٹرک ...
پولیس کے جوانوں کے لیے افسوسناک خبر، پنجاب بھر کے تھانوں میں بائیو میٹرک سسٹم نصب کردیا گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب بھر کے  720 تھانوں میں اب حاضری بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے لگا کرے گی۔ ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران سمیت تھانے کے تمام افسران اور اہلکار بائیو میٹرک سسٹم پر حاضری لگائیں گے۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی ) پنجاب انعام غنی کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے تمام تھانوں میں بائیو میٹرک مشنیں تقسیم کی جا رہی ہیں۔ لوجسٹک برانچ پنجاب کے تمام افسران کو بائیو میٹرک مشنیں تقسیم کر رہی ہے۔ بائیو میٹرک حاضری کا آغاز 10جون سے ہو گا۔ کون سے افسران اور اہلکار کتنے گھنٹے ڈیوٹی کرتا ہے بائیو میٹرک حاضری سے آئی جی آفس مانیٹر کرئے گا۔

ڈی آئی جی آئی ٹی پنجاب وقاص نذیر کے مطابق بائیومیٹرک حاضری تھانوں کے بعد ڈی پی او آفس میں شروع کی جائے گی۔ بائیو میٹرک حاضری پولیس لائنز میں بھی شروع کی جائے گی۔ پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے بائیو میٹرک حاضری کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ 

مزید :

قومی -