ایرانی فوج کے لڑاکا طیارے میں تکنیکی خرابی ،پرواز سے پہلے ہنگامی سیٹیں کھلنے سے دو پائیلٹس ہلاک 

ایرانی فوج کے لڑاکا طیارے میں تکنیکی خرابی ،پرواز سے پہلے ہنگامی سیٹیں کھلنے ...
ایرانی فوج کے لڑاکا طیارے میں تکنیکی خرابی ،پرواز سے پہلے ہنگامی سیٹیں کھلنے سے دو پائیلٹس ہلاک 

  

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایران میں جنگی طیارے کی ”ہنگامی انخلا سیٹس“ کھلنے کی وجہ سے دونوں پائلٹس ہینگر روف سے بری طرح ٹکرانے کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران کے قریب دزفول فضائی اڈے میں ایف-5 لڑاکے طیارے میں دو پائلٹس کی موجودگی کے دوران اور پرواز بھرنے سے تھوڑی دیر پہلے انخلا سیٹس کھل گئیں۔انخلا سیٹس کھلنے کی وجہ سے دونوں پائلٹس ”ہینگر روف“ سے بری طرح ٹکرا کر کچلے گئے جس کے نتیجے میں دونوں کی موت واقع ہوگئی۔ابتدائی طور پر کہا جا رہا ہے کہ انخلا سیٹس تیکنیکی غلطی سے کھل گئی تھیں۔ ایران فضائیہ نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

واضح رہے کہ انخلا سیٹ لڑاکا طیارے میں پائلٹ کی ایسی کرسی ہوتی ہے جو ہنگامی صورت میں بارودی مواد یا راکٹ موٹر کی مدد سے بھرپور طاقت کے ساتھ طیارے سے باہر آتی ہے اور پھر خود بخود پیراشوٹ کھل جاتا ہے جس سے کرسی پائلٹ سمیت بحفاظت زمین پر اتر جاتی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -