وزیراعظم عمران خان نے دشمنوں کے خلاف پاک فوج کی کارکردگی کی تعریف کردی 

وزیراعظم عمران خان نے دشمنوں کے خلاف پاک فوج کی کارکردگی کی تعریف کردی 
وزیراعظم عمران خان نے دشمنوں کے خلاف پاک فوج کی کارکردگی کی تعریف کردی 

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے پاکستان کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو کامیابی سے ناکام بنایا۔وزیراعظم نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا اور سٹاف کورس کے شرکا سے خطاب کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افسران سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جب بھی پاک فوج کا سامنا دشمن سے ہوا تو اس نے ایسے نتائج دکھائے جن کا کوئی موازنہ ممکن نہیں۔عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت کی وجہ سے ملکی دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ 

مزید :

قومی -