سسرالیوں کا داماد پر تشدد، کان پکڑوانے کے بعد سر کے بال بھی مونڈ دئیے، ویڈیو سامنے آگئی

سسرالیوں کا داماد پر تشدد، کان پکڑوانے کے بعد سر کے بال بھی مونڈ دئیے، ویڈیو ...
سسرالیوں کا داماد پر تشدد، کان پکڑوانے کے بعد سر کے بال بھی مونڈ دئیے، ویڈیو سامنے آگئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )نشتر کالونی کے علاقہ میں سسرالیوں نے پسند کی شادی پر داماد کو گھر بلا کر کان پکڑوادئیے اور بعد میں سر کے بال بھی مونڈ دئیے۔

واقعہ کی رپورٹ ملنے پر پولیس نے  بہنوئی  پر تشدد کرنے والے سسرالیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔واقعہ کی رپورٹ ملنے پر ایس پی انویسٹی گیشن ما ڈل ٹاون عاصم افتخار کی سربراہی میں ایس ڈی پی او کاہنہ محمد شعیب میمن کی زیر نگرانی پولیس کی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔جس پر انچارج انویسٹی گیشن نشتر کالونی حافط تصدق نے  پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے  بہنوئی جاوید پر تشدد کرنے والے ملزمان ندیم اسلم اور ساس سمیت 5ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ایک روز قبل ملزمان نے اپنے بہنوئی پر تشدد کرکے منہ کالا کرنے کے بعد سر مونڈنے کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پرویڈیو وائرل کی تھی۔شہری  جاوید نے ملزمان کی بہن سے پسند کی شادی کی تھی اور شادی کے بعد کراچی سے لاہور آکر رہائش پذیر ہو گیا تھا   ملز مان کو بہن کی شادی پر شدید رنج تھا۔

مزید :

قومی -