ہسپتال کا راستہ بند کرکے سہولت بازار بنادیا گیا، اہل علاقہ سراپا احتجاج

ہسپتال کا راستہ بند کرکے سہولت بازار بنادیا گیا، اہل علاقہ سراپا احتجاج
ہسپتال کا راستہ بند کرکے سہولت بازار بنادیا گیا، اہل علاقہ سراپا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سنگھ پورہ سہولت بازار کے خلاف جنید پارک کے مکین سراپا احتجاج بن گئے۔ مقامی لوگوں کی جانب سے سہولت بازار ختم کرنے کے مطالبے کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ سہولت بازار ایک ایسی جگہ پر بنایا گیا ہے جو لوگوں کیلئے سہولت کے بجائے زحمت بن گیا ہے۔ اس بازار کی وجہ سے ہسپتال کا راستہ بند ہوگیا ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو لمبا سفر کرکے دوسری طرف سے آنا پڑتا ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ سہولت بازار میں نہ تو عملہ ہے اور نہ ہی انتظامیہ کا کوئی نام و نشان ہے، عملہ سارا دن سویا رہتا ہے جس کی وجہ سے کوئی بھی خریداری کیلئے بازار کا رخ نہیں کرتا۔علاقہ مکینوں نے اپیل کی ہے کہ سہولت بازار کو کسی کھلی جگہ پر منتقل کیا جائے۔