پنجاب کی وی وی آئی پی شخصیات کی موومنٹ لیک ہونے کا انکشاف سامنے آگیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبائی دارالحکومت میں وی وی آئی پیزکی نقل و حرکت لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
سٹی 42 کے مطابق ٹریفک پولیس کے پٹرولنگ افسران اہم شخصیات کی موومنٹ سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔ پٹرولنگ افسروں نے موومنٹ شیئر کرنے کے لئے واٹس ایپ گروپ بنا رکھا تھا۔ گلبرگ سیکٹر کے پٹرولنگ آفیسر (پی او)شہزاد، عاصم اور ناصر مشتاق گروپ ایڈمن نکلے تھے۔سٹی ٹریفک پولیس آفیسر (سی ٹی او) نے تینوں پٹرولنگ افسروں کو معطل کر کے شوکاز نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ تینوں وارڈنز کو دوبارہ کبھی فیلڈ اور دفتر ڈیوٹی پر تعینات نہیں کیا جائے گا جبکہ تینوں وارڈنز کو سی ٹی او نے دس دس ہزار روپے جرمانہ بھی کر دیا ہے۔