کورونا ویکسین لگوائیں، انعام میں اسلحہ لے جائیں، امریکی ریاست نے اعلان کردیا

کورونا ویکسین لگوائیں، انعام میں اسلحہ لے جائیں، امریکی ریاست نے اعلان کردیا
کورونا ویکسین لگوائیں، انعام میں اسلحہ لے جائیں، امریکی ریاست نے اعلان کردیا
سورس:   Pixabay

  

چارلسٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ میں لوگوں کو کورونا ویکسین لگوانے کیلئے طرح طرح کے لالچ دیے جا رہے ہیں۔ کوئی ریاست لوگوں کو لاٹری ٹکٹ دے رہی ہے تو کوئی امیوزمنٹ پارک کے ٹکٹ دے رہی ہے لیکن ریاست مغربی ورجینیا نے لوگوں کو اسلحہ دینے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا۔

فوربز کے مطابق ریاست مغربی ورجینیا کے حکام نے کورونا ویکسین لگوانے والے شہریوں کیلئے انعامی سکیم متعارف کروائی ہے جس کے تحت پانچ شکار کرنے والی رائفلز اور پانچ شاٹ گنز انعام میں دی جائیں گی۔ اس مقصد کیلئے قرعہ اندازی 20 جون کو فادرز ڈے پر ہوگی۔

کورونا ویکسین کی ایک ڈوز لینے والے شہری اس قرعہ اندازی کیلئے خود کو رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ویکسین لگوانے والا ایک خوش نصیب ایک ملین ڈالر کا انعام بھی حاصل کرسکے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -کورونا وائرس -