رضوان پر پورا اعتماد ہے کہ وہ اچھی کارکردگی دکھائے گا، بابر اعظم

رضوان پر پورا اعتماد ہے کہ وہ اچھی کارکردگی دکھائے گا، بابر اعظم
رضوان پر پورا اعتماد ہے کہ وہ اچھی کارکردگی دکھائے گا، بابر اعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچز میں رضوان پر پورا اعتماد ہے کہ وہ اچھی کارکردگی دکھائے گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان  بابر اعظم نے کہا کہ سخت موسم میں کھیلنے کی تیاری کر رہے ہیں ، کل سے کیمپ کا آغاز ہو رہا ہے  جس کیلئے پر جوش ہیں ، دو مہینے تک ریسٹ ملا ، اب انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کو مل رہی ہے ، ہم جانتے ہیں کہ ہماری طاقت کیا ہے ، ہم نے کس کھلاڑی کو کہاں استعمال کرنا ہے اور کہاں کھلانا ہے ،  شان مسعود اوپر والے نمبر پر کھیلتا ہے اسے پانچویں یا چھٹے نمبر پر کھلانا اس سے زیادتی ہو گی ، اسے نظر میں رکھا ہوا ہے ۔

 ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ سپر لیگ کے میچز ہیں ، ہماری کوشش ہو گی کہ بہترین کارکردگی دیں گے ،   بطور کھلاڑی کوشش ہوتی ہے کہ تینوں فارمیٹ میں نمبر ون رہوں ، اس کیلئے بہت سخت محنت کرنا پڑتی ہے ، ایسا نہیں کہ  آپ نمبر دو یا تین پر آکر  ایزی ہو جائیں ، کرکٹ بہت زیادہ ہو گئی ہے  ، گیپ کم ملتا ہے جس کی وجہ سے  محنت زیادہ ہوتی ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھاکہ  ہر بندہ کپتان ہے  ،  میدان میں موجود باؤلر بہتر سمجھتا ہے کہ فیلڈنگ کہاں  ہونی چاہئے ، کس کو  علم کس نے کتنا کھیلنا ہے ، کس کی کتنی کرکٹ باقی ہے ، رضوان بہترین کپتانی  کر رہاہے ، شاہین اور شاداب بھی بہترین کپتانی کر رہے ہیں  میرے وائس کپتانوں کی مجھے بھرپور سپورٹ ملتی ہے ۔  ٹیم بنانے کیلئے سب کو چانس دینا پڑتا ہے ، اچھی ٹیم وہی ہوتی ہے جو مستقل کھیلتی ہو ،  اچھاپارفارم کرنا  ہے تو مجھے مستقل پلیئرز کو بلا کر کھلانا ہوگا  ۔

 کاؤنٹی کرکٹ سے متعلق سوال کے جواب میں   انہوں نے کہا کہ کاؤنٹی کرکٹ سے مجھے بہت فائدہ ہوا ، جو کھلاڑی کھیل کر آئے انہیں بہت بہت فائدہ ہوا ، شاہین ، رضوان اور حسن علی نے کھیلی ، حسن علی واپس فام میں آئے ، ہمارے لئے اچھی بات ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -کھیل -