وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے خلاف درخواستوں کی سماعت کل تک ملتوی ، صدر اور گورنر پنجاب کو بھی نوٹسز جاری 

وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے خلاف درخواستوں کی سماعت کل تک ملتوی ، صدر اور ...
وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے خلاف درخواستوں کی سماعت کل تک ملتوی ، صدر اور گورنر پنجاب کو بھی نوٹسز جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے الیکشن کے خلاف درخواستوں کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی ، عدالت نے صدر اور گورنر کو بھی نوٹسز جاری کر دیے ۔

لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز  کی حلف برداری کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی ، پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نے گورنر کا صدر کو لکھا گیا مراسلہ پڑھ کر سنایا ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ گورنر کو سیکرٹری پنجاب نے رپورٹ کس قانون کے تحت بھجوائی  ۔ وکیل پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ   میں اس معاملے کو دیکھ کر ہی بتا سکتا ہوں ، عدالت نے ریمارکس دیے کہ  آپ نے گورنر کا سارا مراسلہ پڑھ کر سنا دیا ، آپ نے یہ نہیں بتایا کہ یہ گورنر کا موقف ہے یا فیصلہ ، مراسلے سے تو لگتا ہے کہ گورنر نے حکم جاری کیا ہو۔

عدالت نے استفسار کیا کہ اگر الیکشن ہوا ہی نہ ہو مگر گورنر کو اطلاع دی جائے کہ الیکشن ہو گیا ہے تو گورنر کیا کرے گا؟،عدالت نے حمزہ شہباز کے وکیل کو کل دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

عدالت نے صدر اور گورنر کو بھی نوٹسز جاری کر دیے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -