ایلون مسک کی ٹیسلا کے اعلیٰ افسران کو لکھی گئی دھمکی آمیز ای میل لیک ہوگئی

ایلون مسک کی ٹیسلا کے اعلیٰ افسران کو لکھی گئی دھمکی آمیز ای میل لیک ہوگئی
ایلون مسک کی ٹیسلا کے اعلیٰ افسران کو لکھی گئی دھمکی آمیز ای میل لیک ہوگئی
سورس: File/Wikimedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کی جانب سے کمپنی کے اعلیٰ افسران کو لکھی گئی مبینہ دھمکی آمیز ای میل لیک ہوگئی۔

ایلون مسک نے اپنی ای میل میں افسران سے کہا ہے کہ یا تو وہ دفتر آئیں یا پھر ملازمت چھوڑ دیں، اگر وہ ٹیسلا میں ملازمت جاری رکھنا چاہتے ہیں تو انہیں 40 گھنٹے دفتر میں ڈیوٹی دینی پڑے گی۔ ایلون مسک کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی فیکٹری ورکرز کے ساتھ مل کر کام کیا کرتے تھے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی کی جاسکے ۔ اگر وہ ایسا نہ کرتے تو ٹیسلا بہت پہلے ہی دیوالیہ ہوجاتی ۔ انہوں نے کہا کہ افسران کی کارکنوں میں موجودگی نظر آنی چاہیے۔

خیال رہے کہ کورونا کے لاک ڈاؤن کے دوران کئی کمپنیوں نے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی اجازت دی تھی۔ اب اگرچہ لاک ڈاؤن ختم ہوچکا ہے لیکن بعض ملازمین دفاتر میں واپسی کیلئے تیار نہیں ہیں۔