ونسٹن چرچل کا 1944 میں پیا گیا آدھا سگار نیلام کیے جانے کا فیصلہ

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ کے سابق وزیر اعظم اور دوسری جنگ عظیم کے برطانوی ہیرو سر ونسٹن چرچل کا 80 برس قبل پیا ہوا سگار شیشے کے جار سے ملا ہے اور اب اسے نیلامی میں فروخت کیا جائے گا۔
سکائی نیوز کے مطابق آدھا پیا ہوا سگار اصل میں مراکش کے رباط میں ایک قونصل جنرل کو 1944 میں چرچل نے دیا تھا۔ قونصل جنرل ہیو سٹون ہیور برڈ کے اہل خانہ نے کہا کہ انہوں نے سگار کو 1973 میں اپنی موت تک محفوظ رکھا اور اب ان کے رشتہ داروں نے فیصلہ کیا ہے کہ اسے فروخت کرنے کا وقت آگیا ہے۔یادگاری اشیاء کی نیلامی ڈربی شائر میں مقیم ہینسنز آکشنیئرز 16 جون کو کریں گے اور توقع ہے کہ اس کی فروخت سے 900 پاؤنڈ ملیں گے۔
ہینسنز آکشنرز کے مالک چارلس ہینسن نے کہا کہ یہ برطانیہ کے سب سے مشہور وزیر اعظم اور دوسری جنگ عظیم سے منسلک یادگاروں کا ایک شاندار ٹکڑا ہے۔چرچل سگاروں سے اپنی محبت کے لیے مشہور تھا اور کبھی کبھار انہیں ان لوگوں کو تحفے کے طور پر دیتا تھا جنہوں نے کسی بھی طرح سے اس کی مدد کی تھی۔