اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اچانک 11 روپے سے زائد کی کمی کیوں ہوئی؟ آخر کار وجہ سامنے آ گئی 

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اچانک 11 روپے سے زائد کی کمی کیوں ہوئی؟ آخر ...
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اچانک 11 روپے سے زائد کی کمی کیوں ہوئی؟ آخر کار وجہ سامنے آ گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سٹیٹ بینک نے کریڈٹ کارڈ پیمنٹ کیلئے انٹر بینک سے ڈالر کے استعمال کی اجازت دیدی ہے جس کے باعث اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 11روپے سے زائد کمی دیکھنے کو ملی ہے ۔
پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے ڈالر کی قیمت میں کمی کی بڑی وجہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ کمر شل بینک کافی عرصے سے اوپن مارکیٹ سے کریڈٹ کارڈ کیلئے ڈالر ہائی ریٹ پر خرید رہے تھے ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 315 کا ہوا تو اسحاق ڈار نے مجھ سے رابطہ کیا ،اسحاق ڈار نے پوچھا انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کافرق اتنا کیوں ہو گیا ،میں نے بتایا کہ کمرشل بینک کریڈٹ کارڈ کیلئے ڈالر خرید رہے ہیں ،کمرشل بینکوں کے ڈالر خریدنے سے اوپن مارکیٹ پر اثر پڑ ا ہے ،پاکستان کی تاریخ میں آج پہلی بار ڈالر کی قیمت میں 27 روپے کمی ہوئی ہے ،بر وقت فیصلوں پر اسحاق ڈار اور گورنر سٹیٹ بینک کو مبارک باد دیتاہوں ۔اسحاق ڈار نے بروقت فیصلہ کیا اور کل سرکلر جاری کیا۔

یاد رہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بظاہر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی شرح کو کم کرنے کے لیے بین الاقوامی ادائیگی کے نظام میں کارڈ کی بنیاد پر سرحد پار لین دین کے لیے بینکوں کو انٹربینک مارکیٹ سے امریکی ڈالر حاصل کرنے کی اجازت دی ہے۔سٹیٹ بینک نے ایک سرکلر جاری کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ایک مختصر مدتی اقدام ہے کیونکہ بینکوں کو دی گئی اجازت 31 جولائی کو ختم ہو جائے گی۔