ایل پی جی 37 روپے فی کلو سستی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایل پی جی 37 روپے فی کلو سستی ہو گئی، جس سے سلنڈر کی قیمت میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 37 روپے فی کلو کمی کردی ،جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا، نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 438 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 1686 روپے کمی ہوئی ہے۔