بیٹے کے ترلے بھی کام نہ آئے، کالا جادو کرنیوالے باپ نے چھری سے اپنا ہی بیٹا ذبح کردیا

لاہور( غلام نبی ) صوبائی دارلحکومت میں کالا جادو کرنے والے باپ نے چھری سےاپنے ہی بیٹے کو ذبح کردیا ، پولیس نے ملزم رفیق کو گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ، محمود بوٹی میں کالا جادوکرنے والے سفاک باپ رفیق نے اپنے13 سالہ بیٹے اذان کو چھری سے گلہ کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ذرائع کے مطابق اذان کو سکول جاتے ہوئے سفاک باپ رفیق اپنے ساتھ لے گیا، بچہ اپنے والد کو کہتا رہا کہ آج میرے سکول میں پارٹی ہے،مجھے پارٹی میں جانا ہے لیکن باپ کی آنکھوں میں خون اتر چکا تھا اور وہ اسے اپنے ساتھ ایک ویرانے میں لیا گیا جہاں اس کے گلے پر چھری چلادی جس سے بچے نے ظالم باپ کے سامنے تڑپ تڑپ کر اپنی جان دے دی ۔
پولیس نے بچے کی لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کرادی اورسفاک ملزم رفیق کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔