تیز رفتار بس اور پک اپ میں تصادم، ایک شخص جاں بحق
لاہور(کر ائم رپو رٹر)قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقے میں بس اور پک اپ گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کردی ۔ تفصیلات کے مطابق قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقے چاندنی چوک ٹاؤن شپ میں تیز رفتار بس اور پک اپ گاڑی میں ٹکر ہوگئی جس سے پک اپ ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کردی ۔