اسلامی ممالک کا نیا بلاک بننے جارہا ہے، علامہ راغب نعیمی 

  اسلامی ممالک کا نیا بلاک بننے جارہا ہے، علامہ راغب نعیمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی)اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ راغب نعیمی نے کہا ہے  کہ فتنہ الہندوستان کیخلاف اقدامات کیے تو برادر اسلامی ممالک نے پاکستان کی آوازمیں آواز ملائی اسلامی ممالک کا نیا بلاک بننے جارہا ہے۔اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین راغب نعیمی نے  ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے افغان حکومت کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کو ناجائز قرار دینے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ افغان حکومت بھی پاکستان میں دراندازی نہیں چاہتی۔ان کا کہنا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں گروہ بندی کے باعث افغانستان میں مستحکم حکومت نہیں آسکتی، کمانڈر سعید کے بیان کی توثیق کرتا ہوں۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ پاکستان نے فتنہ الہندوستان کے خلاف اقدامات اٹھائے تو ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور ترکمانستان پاکستان کے ہم آواز ہوگئے، اسلامی ممالک کا نیا بلاک بننے جارہا ہے۔

 راغب نعیمی  

مزید :

صفحہ آخر -