تعلقات شبہ‘شوہر کی فائرنگ سے 20سالہ خاتون قتل 

تعلقات شبہ‘شوہر کی فائرنگ سے 20سالہ خاتون قتل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقہ موضع بیٹ انگڑا میں موذن علی پچانی نے اپنے والد شفیع کے ہمراہ ملکر ناجائز تعلقات کا شبہ پراپنی 20 سالہ بیوی حبیبہ بی بی کو پسٹل کے فائر مار کر قتل کر دیا،بعد اذاں مقتولہ کے بھائی محسن پچانی اور والد محمد شفیع سے مل کر پولیس کو اطلاع دیے بغیر شام6بجے نمازجنازہ ادا کرنے کے بعد اس کی تدفین بھی کر دی گئی،اطلاع پر پولیس صدر کوٹ ادو اور ڈی جی خان سے فرانزک ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی پولیس کودیکھتے ہی ملزمان(بقیہ نمبر14صفحہ7پر)

 موقع سے فرار ہو گئے،پولیس نے موقع سے خون آلود بیڈ شیٹ،تکیہ اورپسٹل کا ایک خول بھی موقع سے برامد کر لیا فرانزک کی ٹیم نے موقع سے خون الود مٹی سمیت تمام شواہد اکٹھے کرلیے،پولیس صدر کوٹ ادو نیسب انسپکٹر افسر شان مہدی کی مدعیت میں مقتولہ حبیبہ بی بی کے خاوند موذن علی پچانی سسر محمد شفیع اور اس کے بھائی محسن بچانی  کیخلاف پولیس کو اطلاع دیے بغیر تدفین کرنیقتل کے شواہد ضائع کرنے اورحقائق چھپانے پر تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 680/25زیر دفعہ 302/311/201/34درج کرکیقاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے