گھریلو تنازعہ‘مخالفین کی فائرنگ‘دو بھائی شدید زخمی‘ ملزم موقع سے فرار

  گھریلو تنازعہ‘مخالفین کی فائرنگ‘دو بھائی شدید زخمی‘ ملزم موقع سے فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یار خان(نمائندہ پاکستان)رشتہ داری کے تنازعہ کی رنجش پر ملزم چار نامعلوم ساتھیوں کی مدد سے جان سے مارنے کی خاطر فائرنگ کرکے دو بھائیوں کو شدید زخمی کرکے فرار ہوگئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو(بقیہ نمبر19صفحہ7پر)

 طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاپولیس نے متاثرہ کی مدعیت میں اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیل کے مطابق چک 229 پی کے رہائشی حاجی احمد نے پولیس کو دی جانیوالی شکایت میں بیان کیا کہ وہ اپنے 22 سالہ بھائی اللہ ودھایا کے ہمراہ قریبی رشتے داروں سے مل کر موٹر سائیکل پر واپس گھر کی جانب آرہے تھے کہ گھر سے کچھ ہی فاصلے پر اچانک 2 موٹر سائیکلوں پر سوار ملزم اللہ وسایا اپنے 4 نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ آگیا اور رشتہ داری کے تنازعہ کی رنجش پر گالم گلوچ شروع کردی منع کرنے پر ملزمان نے طیش میں آکر جان سے ماردینے کی خاطرفائرنگ کردی جس کے نتیجے وہ اور اسکا بھائی اللہ ودھایا شدید زخمی ہوگئے۔ شور واویلا ہونے پر اہل علاقہ کو آتا دیکھ کر ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ ورثا نے دونوں زخمی بھائیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ متاثرہ حاجی احمد کی رپورٹ پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔