مالیوں کی سیٹوں پر 367ایف اے اور بی اے پاس بابو بھرتی کئے گئے ، حافظ ابرار

مالیوں کی سیٹوں پر 367ایف اے اور بی اے پاس بابو بھرتی کئے گئے ، حافظ ابرار

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) PHAمیں مالیوں کی سیٹوںپر367ایف اے اور بی اے ،بی کام پاس بابو بھرتی کرلئے گئے ۔پی ایچ اے کے افسروں کے رشتے دار جو کنٹریکٹ پر بھرتی کئے گئے میرٹ تو دور کی بات صرف افسر شاہی کا رشتے دار ہونا، میرٹ قرار پایا پی ایچ اے ورکر یونین سی پی اے کے سیکرٹری حافظ ابرار نے روزنامہ پاکستان کو بتایا افسر شاہی کا عجب کھیل نرالہ ہے۔بابو جو بھرتی ہوئے 50فیصد خود ہی چھوڑ گئے۔367میں سے 10نے بھی مالی کی حیثیت سے کام نہیں کیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈی جی پی ایچ اے نے ایم پی اے ،ایم این اے کو بھی لالی پاپ دیئے ۔بھرتی من پسند افراد کو کیا پی ایچ اے میں میرٹ صرف پسند نہ پسند اور مالیشیا ہونا قرار پایا ہے ۔بابوں سے کام نہ لینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے آخر کیوں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1