ذیابیطس جیسی بیماری سے محفوظ رہنے کے لیے آسان ترین نسخہ جدید تحقیق میں سامنے آگیا

ذیابیطس جیسی بیماری سے محفوظ رہنے کے لیے آسان ترین نسخہ جدید تحقیق میں ...
ذیابیطس جیسی بیماری سے محفوظ رہنے کے لیے آسان ترین نسخہ جدید تحقیق میں سامنے آگیا

  

بوسٹن (نیوز ڈیسک) چائے ہمارے ہاں بہت ہی مقبول مشروب کی حیثیت رکھتی ہے مگر اس کی افادیت کے بارے میں مختلف آراءپائی جاتی ہیں اور جہاں اسے توانائی اور تروتازگی کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے تو وہیں بعض لوگ اسے مضر صحت بھی قرار دیتے ہیں۔

میکڈونلڈ نے یورپی ممالک کو 115ارب روپے کا چونا لگا ڈالا،عوام میں غم وغصہ

حال ہی میں کی گئی ایک سائنسی تحقیق نے چائے کے حق میں ووٹ دے دیا ہے اور اس میں یہ بتایا گیا ہے کہ اگر روزانہ تقریباً 3 کپ چائے پی جائے تو ذیا بیطس کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سیاہ چائے میں گلوکوز کو کم کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے جو ٹائپ ٹو ذیا بیطس پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ روزانہ تقریباً 3 کپ چائے خون میں شوگر کی مقدار کو بھی کنٹرول کرتے ہیں۔٫

سال کا وہ دن جس پرروس میں جوڑوں کو بچے پیدا کرنے کے لیے کام سے چھٹی دے دی جاتی ہے

 یہ تحقیق جاپانی اور امریکی سائنسدانوں نے کی ہے جس میں چائے کے پتوں کو ابلتے ہوئے پانی میں ڈال کر ان کے اجزاءکا تجزیہ کیا گیا تھا۔ اس تجزیے سے معلوم ہوا کہ چائے میں پائے جانے والے قدرتی پولی فینول اجزاءخون میں شوگر کی مقدار کو کم کرتے ہیں۔ یہ اجزاءقدرتی اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر کام کرتے ہیں جو خون میں شوگر کی مقدار کو بڑھانے والے خامروں کو روک دیتے ہیں۔ یہ تحقیق سائنسی جریدے ”فرنٹیئرز آف نیوٹریشن“ میں شائع کی گئی ہے اور اس میں امریکہ کی فریمنگم سٹیٹ یونیورسٹی اور جاپان کی ہوکائڈو فارماسوٹیکل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے حصہ لیا تھا۔

مزید :

تعلیم و صحت -