نیوزی لینڈ اور بھارت نے عمدہ کارکردگی سے میچ جیتے

نیوزی لینڈ اور بھارت نے عمدہ کارکردگی سے میچ جیتے
نیوزی لینڈ اور بھارت نے عمدہ کارکردگی سے میچ جیتے

  

 نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو ہرا کر مسلسل چوتھی پوزیشن حاصل کرکے کواٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے کیوی ٹیم نے اس میچ میں عمدہ باؤلنگ کا تو مظاہرہ کیا لیکن عمدہ بیٹنگ دکھانے میں ناکام ثابت ہوئی جس کی وجہ سے اس کو میچ جیتنے کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑاآسٹریلوی ٹیم نے اس میچ میں عمدہ بیٹنگ کا تو مظاہرہ نہیں کیا لیکن اس نے جس طرح باؤلنگ کی اور کیوی بیٹسمینوں کو مشکلات میں ڈالے رکھا اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے آسٹریلوی ٹیم نے جب کیویز کو جیت کے لئے ہدف دیا توایسا لگ رہا تھا کہ کیوی ٹیم یہ میچ بہت آسانی سے جیت جائے گی اور جلد ہی ہدف حاصل کرلے گی لیکن اس نے صرف ایک وکٹ سے کامیابی اپنے نام کی اور ٹیم کافی دباؤ میں نظر آئی لیکن سنسنی خیز مقابلے کے بعد کیوی ٹیم فاتح ٹھہری اس میچ میں دونوں ٹیموں کو کامیابی کے لئے فیورٹ قرار دیاجارہا تھا لیکن یہ ایک اچھا میچ تھا اور دونوں ٹیموں نے ہی بہت اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا شائقین کو ایک اچھا میچ دیکھنے کو ملا کیوی ٹیم اپنے پول میں بدستور فہرست ہے اور کوارٹر فائنل میں جانے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی ہے لیکن آسٹریلوی باؤلرز کی کارکردگی کی بھی تعریف کرنا ضروری ہے جنہوں نے اتنا سکو ر کرنے کے باوجود ہمت نہیں ہاری اور آخری گیند تک مقابلہ کیا دوسرے کھیلے گئے میچ میں بھارتی باؤلرز نے بہت عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور یو اے ای کی ٹیم کو بہت کم سکور پر ہی آؤٹ کردیا بھارت کے سپنرز نے اس میچ میں ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور اس وجہ سے ٹیم کو کامیابی بھی ملی اس میچ میں کامیابی کے بعد بھارت نے بھی ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی اپنے نام کرلی ہے اس کامیابی کے بعد وہ بھی اپنے پول میں اس وقت پہلے نمبر پر ہے بھارت او ر یو اے ای کے درمیان اس میچ کو یک طرفہ ہی قرار دیا جارہا تھا لیکن پھر بھی یو اے ای کی جانب سے اتنا کم سکور کرنے کی امیدنہ تھی سوائے ایک دو بیٹسمینوں کے کوئی بھی یو اے ای کا بیٹسمین نہ کھیل سکا اور اب تک ورلڈ کپ میں کھیلے گئے میچوں میں پہلے کھیلنے والی ٹیم کا یہ سب سے کم سکور ہے بھارتی ٹیم نے یہ میچ آسانی سے اپنے نام کرلیا اس میچ میں بھارتی کپتان دھونی نے بہت اچھی کپتانی کا مظاہرہ کیا اور جس طر ح وہ ٹیم کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیںآسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں تو کانٹے دار مقابلے کی توقع تھی اور ایسا ہی ہوا لیکن بھارت اور یو اے ای کے درمیان کھیلا گیا میچ یک طرفہ ہی ثابت ہوا ہے کیوی ٹیم نے بہرحال اب تک اس ایونٹ میں دیگر ٹیموں کی نسبت عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے ۔

مزید :

کالم -