نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میچ میں لیفٹ آرم فاسٹ باؤلرزنے 12وکٹیں لیں

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میچ میں لیفٹ آرم فاسٹ باؤلرزنے 12وکٹیں لیں

  

 آکلینڈ( نیٹ نیوز)ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں لیفٹ آرم فاسٹ باؤلرزنے 12وکٹیں حاصل کیں۔آکلینڈمیں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈکے ٹرینٹ بولٹ نے 5، آسٹریلیا کے مچل سٹارک نے 6اور نیوزی لینڈکے کورے جے اینڈرسن نے ایک وکٹ حاصل کی ۔اس طرح لیفٹ آرم فاسٹ باؤلرزنے میچ میں مجموعی طور پر12وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل ایک میچ میں لیفٹ آرم فاسٹ باؤلرزنے ایک میچ میں 9وکٹیں حاصل کررکھی تھیں۔میچ میں مجموعی طور پر19وکٹیں گریں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -