سری لنکاکیخلاف میچ جیتیں گے،معین علی

سری لنکاکیخلاف میچ جیتیں گے،معین علی

  

 ویلنگٹن( نیٹ نیوز) انگلش اوپنر معین علی پول اے میں اپنی ٹیم کے باقی میچز میں کامیاب رہنے کے حوالے سے پْراعتماد ہیں۔معین علی کا کہنا ہے کہ سری لنکا سے مقابلہ کافی اہم ہے۔ ، اس میں فتح سے ہمارے حوصلے مزید بلند ہوجائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ درست ہے کہ ہم نے اسکاٹش ٹیم کو زیرکیا مگر وہ ایک انٹرنیشنل میچ تھا اور ہمیں فتح ورلڈ کپ میں ملی، اس ایونٹ میں چھوٹی ٹیموں کے خلاف جیت بھی کافی اہمیت کی حامل ہوتی ہے، ہم اب آئی لینڈرز کو قابو کرنے کیلیے پْرعزم ہیں۔واضح رہے کہ انگلش ٹیم نے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد اسکاٹ لینڈ کو زیر کیا جسے بعد میں افغانستان نے بھی ہرا دیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -