14ویں روز دومیچزمیں باؤلرزنے بلے بازوں کیلئے قبرستان بنادیا

14ویں روز دومیچزمیں باؤلرزنے بلے بازوں کیلئے قبرستان بنادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 آکلینڈ/پرتھ( نیٹ نیوز)آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 14ویں روز دومیچزمیں باؤلرزنے بلے بازوں کیلئے قبرستان بنادیا،رواں ورلڈکپ میں ہفتے کے روزمجموعی طورپر 15ویں روز 30وکٹیں گریں۔ایڈن پارک آکلینڈمیں کھیلے گئے ورلڈکپ کے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں باؤلرزنے میچ میں مجموعی طور پر19وکٹیں اڑائیں۔واکا گراؤنڈمیں کھیلے گئے میچ میں متحدہ عرب امارات کی پوری ٹیم31.1اوورزمیں 102رنز بناکر ڈھیر ہوگئی ۔بھارت نے یکطرفہ مقابلے کے بعد یواے ای کو نو وکٹوں سے ہرادیا۔اس طرح اس میچ میں 11جبکہ نیوزی لینڈاور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں 19وکٹیں حاصل کیں۔میگاایونٹ کے 15 ویں روز 30وکٹیں گریں۔