فتح حاصل کرنے کیلئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، چگمبورا

فتح حاصل کرنے کیلئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، چگمبورا

  

 برسبین( نیٹ نیوز) زمبابوین قائد ایلٹن چگمبورا نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف اگر کھلاڑی اپنی تمام تر صلاحیتوں کے مطابق کھیلے تو نتیجہ ان کے حق میں ہوسکتا ہے۔ زمبابوے کے کپتان ایلٹن چگمبورا نے کہا ہے کہ کوارٹر فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کیلئے یہ میچ ہمارے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے، فتح حاصل کرنے کیلئے کھیل کے ہر شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ڈیتھ اوورز میں زیادہ مشکل پیش آرہی ہے کیونکہ آخری اوورز میں ہمارے باؤلرز رنز روک نہیں پاتے جس کی وجہ سے ہدف حاصل کرنا دشوار ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ڈیتھ اوورز میں رنز روکنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ چگمبورا نے کوچ واٹمور کے حوالے سے کہا کہ ان کی موجودگی ہمارے لئے فائدہ مند ثابت ہوگی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان آخری بار ون ڈے انٹرنیشنل سیریز 2013 میں کھیلی گئی جو پاکستان نے 2-1 سے جیتی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -