بھارتی ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، سچن ٹنڈولکر

بھارتی ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، سچن ٹنڈولکر

  

 ممبئی( نیٹ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم جس طر ح کھیل رہی ہے ایسا لگتا ہے کہ وہ ورلڈ کپ جیت جائے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان، جنوبی افریقہ اور اب یو اے ای کے خلاف کامیابی خوش آئند ہے ٹیم کے تمام کھلاڑی جیت کے لئے پرعزم نظر آتے ہیں جو بہت اچھی بات ہے انہو ں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ بھارت اس مرتبہ بھی ورلڈ کپ اپنے نام کرے انہوں نے کہا کہ کپتا ن دھونی ایک باصلاحیت کپتان ہیں اور وہ جس طرح ٹیم کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے مجھے امید ہے کہ بھارتی ٹیم کی کامیابیوں کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -