پاکستان کے پاس ورلڈ کپ میں رہنے کا آج آخری موقع ہے،سابق کرکٹرز
لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں نے زمبابوے کے خلاف آج میچ کو پاکساتن کے لئے بہت اہم قرار دیا ہے سابق کرکٹرز کے مطابق آج کا میچ پاکستان کو ہر صورت جیتنے کی ضرورت ہے ورنہ ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائے گی اس حوالے سے سرفراز نواز نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے پاس آج ایونٹ میں رہنے کا آخری موقع ہے سوچ سمجھ کر ٹیم سلیکٹ کرنے کی ضرورت ہے امید ہے کہ وننگ کمبی نیشن بنایا جائے گا ثقلین مشتاق نے کہا کہ آج کے میچ میں غلطی کی گنجائش نہیں ہے پاکستانی ٹیم سوچ سمجھ کر کھیلے تو میچ جیتنا مشکل نہیں ہے آج جیت کر ٹیم اپنا حوصلے بلند کرے سکندر بخت نے کہا کہ ٹیم کے لئے آج کا میچ کوارٹر فائنل کی حیثیت رکھتا ہے اس لئے سوچ سمجھ کر کھیلنے کی ضرورت ہے امید ہے کہ اچھی ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا اور پاکستان میچ جیت جائے گا لیکن زمبابوے کی ٹیم کو آسان حریف تصور کرنے کی ضرورت نہیں ہے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی کمزوریوں اور مضبوطی سے آگاہ ہونے کے باعث زمبابوے اپنے کوچ ڈیو واٹمور کی معلومات سے ورلڈکپ کے اہم مقابلے میں بہت فائدہ اٹھا سکتا ہے سابق کرکٹرز نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم کو اس وقت بہت سنبھل کر کھیلنے کی ضرورت ہے ایک غلطی بھی نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے امید ہے کہ پاکستانی ٹیم اس میچ میں جیت کر اگلے میچوں میں بھی کامیابی اپنے نام کرے گی اور اس کے لئے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو مل کر کھیلنے کی ضرورت ہے امید ہے کہ ٹیم زمبابوے کے خلاف میچ جیت کر اپنے اگلے میچوں میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔